منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کا نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کرنے کی خواہش کا اظہار

datetime 29  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ گلف نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہیں کرسکتا، ابھی میں مکمل فٹ ہوں اور کرکٹ لیگز میں عمدہ کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔بوم بوم آفریدی نے کہاکہ وہ انڈر 19 اور انڈر 18 کرکٹرز کی

کوچنگ کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ نوجوان کرکٹرز کے سیکھنے کی یہی عمر ہوتی ہے، میں انہیں بتاؤں گا کہ میں نے مشکل صورتحال کا کس طرح مقابلہ کیا تو نہ صرف انہیں سیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ اس طرح ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوسکے گی۔شاہد آفریدی جنہیں حال ہی میں ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کا کہنا تھا کہ ٹیم قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔سابق کپتان نے کہاکہ میں اگر مکمل فٹ نہیں ہوتا تو ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں بنتا، اس وقت میں مکمل فٹ ہوں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہورہا ہوں، میں گراؤنڈ میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ اچھا کھیل سکوں تاہم کبھی میں کامیاب ہوجاتا ہوں اور کبھی ناکام۔ ٹی ٹین لیگ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ اس طرح کے فارمیٹ میں ہر گیند کی اہمیت ہوتی ہے، آپ کو تیزی سے سوچنا اور تیزی کے ساتھ عمل کرنا ہوتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ مصباح کے کاندھوں پر اب بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ کچھ کرکے دکھائیں، پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں لانے کیلئے مصباح الحق کو کم از کم 3 سال کا وقت دینا چاہیے۔گزشتہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ جس طرح کی توقع کی جارہی تھی ٹیم اس طرح نہیں کھیل سکی لیکن امید ہے کہ نئے کوچ کے آنے کے بعد تبدیلیاں آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…