سری نگر( آن لائن )ایک جانب جہاں مودی سرکار نے آج مقبوضہ کشمیر کی آئین میں موجود خصوصی حیثیت ختم کردی ہے وہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر ا سنگھ دھونی مقبوضہ وادی میں ہی اپنی رجمنٹ کے ساتھ والی بال کھیلتے ہوئے نظر آئے ۔38سالہ مہندرا سنگھ دھونی اس وقت بھارتی فوج کی پیرا شوٹ رجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ،سابق بھارتی کپتان نے کرکٹ بورڈ سے دو مہینے کی
چھٹیاں لی ہوئی ہیں اور اس وقت وہ اپنی رجمنٹ کے ساتھ مقبوضہ جموں کشمیر میں موجود ہیں جہاں گزشتہ روز ان کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ والی بال کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔دھونی کے اس عمل پر کئی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے جن کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے دھونی کو اس وقت وہاں جانے کافیصلہ نہیں کرنا چاہیئے تھا کیوں کہ کھیل اور سیاست کو ہمیشہ علیحدہ علیحدہ رکھنا چاہئے ۔