انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ ورلڈ کپ کی تاریخ کا بہترین فائنل تھا،وسیم اکرم

15  جولائی  2019

لندن (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ کو ورلڈکپ کی تاریخ کا اب تک کا بہترین فائنل قرار دیدیا۔گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو

سپر اوور میں شکست دیکر پہلی بار کرکٹ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔انگلینڈ کی شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے ورلڈ کپ کا ایسا فائنل کبھی نہیں دیکھا، میچ کے دوران کبھی انگلینڈ تو کبھی نیوزی لینڈ فیورٹ لگا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ دونوں ٹیموں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، فائنل کرکٹ کے لیے یہ بہترین میچ تھا۔ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیلا۔سابق کپتان مصباح الحق نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے سنسنی خیز فائنل میں فاتح ٹیم انگلینڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اصل چمپئن بین اسٹوکس ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ ورلڈ چمپئن بننے پر انگلش کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے بہت اچھا مقابلہ کیا لیکن بد قسمتی سے ہار گیا۔وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے جیت کے لیے بہت محنت کی لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔احمد شہزاد نے انگلش ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم جیت کی مستحق تھی، اس نے ورلڈ کپ جیتنے کیلئے بہت محنت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…