ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے پوائنٹس برابر ،آئی سی سی کو کیا چاہیے تھا ؟ سوالیہ نشان اٹھ گیا

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن ) سابق کرکٹرز نے آئی سی سی کے قوانین پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے شدید تنقید کر ڈالی ،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نیٹ رن ریٹ کے قانون کو ’’کچرا‘‘ قرار دے دیا۔انہوں نے تجویز دی کہ آئندہ ورلڈکپ میں ٹیموں کے

ناک آٹ مرحلے میں پہنچنے کا فیصلہ پہلے ان کے گروپ اسٹیج کے مقابلے، پھر ڈک ورتھ لوئس اور پھر رن ریٹ پر کیا جانا چاہیے۔ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ لیجنڈ مائیکل ہولڈنگ نے کہا تھا کہ میری خواہش تھی کہ اگر پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے تو وہی سیمی فائنل کھیلے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے پوائنٹس برابر ہیں چونکہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو گروپ اسٹیج میں شکست دی تھی اس لیے اسے سیمی فائنل میں ہونا چاہیے تھا۔اسی طرح جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے بھی رن ریٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے رن ریٹ سے نفرت ہے۔’کرکٹ ایکسپرٹ ایلن والکنز نے نیٹ رن ریٹ کو غیر منصفانہ قرار دیا۔سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ٹیم نے اپنی صلاحیت سے زیادہ اچھی کارکردی دکھائی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان جیت کے ساتھ اس ورلڈکپ سے رخصت ہورہا ہے، لیکن اس نے آج نیٹ رن ریٹ اور کسی دیگر نظام کے رائج ہونے کی بحث کا آغاز بھی کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…