بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جب ہارتے ہیں تو گروپنگ کی باتیں کی جاتی ہیں اور جب ٹیم جیت جاتی ہے تب کوئی گروپنگ کی بات نہیں کرتا،محمد حفیظ کے صبر کا پیمانہ لبریز، کھل کر بول پڑے

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت سے ہار کا اتنا ہی دکھ ہے جتنا کسی اور کو ہے۔لندن میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دن بہت زیادہ مایوس کن اور تکلیف دہ تھے لیکن اب بطور ٹیم اگلے چیلنج کی

تیاری کر رہے ہیں۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ  ٹوئٹ دیکھ کر فیصلے نہیں کیے جا سکتے، بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ٹیم کا مشترکہ تھا لیکن ہم نے اچھی بولنگ نہیں کی۔ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے کہا کہ ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے، بری پرفارمنس کا ذمہ دار ہر کوئی ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی شکست کے لیے میدان میں نہیں اترتا اور بھارت سے ہار کا اتنا ہی دکھ ہے جتنا کسی اور کو ہے لیکن کھلاڑیوں پر ذاتی حملے کرنا ٹھیک نہیں ہے۔شعیب ملک سے متعلق سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ میں ہوں یا شعیب ملک سب ٹیم کی بہتری کیلئے کھیلتے ہیں، شعیب ملک خراب کارکردگی کے باوجود بھی مثبت انداز میں تیاری کر رہے ہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم کو نیچے دیکھے کر بہت تکلیف ہوتی ہے لیکن ٹورنامنٹ میں اب بھی چانس باقی ہے، آگے اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ٹیم میں گروپنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی بلے باز نے کہا کہ جب ہارتے ہیں تو گروپنگ کی باتیں کی جاتی ہیں، ٹیم گروپنگ کا معاملہ فضول باتیں ہیں اور جب ٹیم جیت جاتی ہے تب کوئی گروپنگ کی بات نہیں کرتا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…