بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شعیب اختر نے بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو بد قسمت خاتون قرار دے دیا

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو بد قسمت خاتون قرار دے دیا۔گزشتہ روز شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیواپلوڈ کی جس میں انہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ثانیہ مرزا کی بد قسمتی ہے کہ انہیں بلا وجہ بھارت اور پاکستان کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہتاہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ سب سے پہلے اْنہیں شعیب ملک سے شادی پر دونوں ملکوں میں برا بھلا کہا گیا اب جبکہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان بھارت سے ہار گیا ہے تو اس پر بھی ثانیہ مرزا کے خلاف تنازعہ کھڑا کیا جا رہا ہے اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔شیشہ بار کی ویڈیو کے حوالے سے شعیب اخترنے کہا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میاں بیوی ہیں اگر اْنہوں نے ہوٹل میں ایک ساتھ کھانا کھا بھی لیا تو کیا ہو گیا اس میں اتنا شور مچانے کیا ضرورت ہے پاکستانی ٹیم اپنی بد ترین کارکردگی اور غلط فیصلوں کی وجہ سے میچ ہاری ہے،اس میں ثانیہ کا کیا قصور ہے۔شعیب اختر نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ اور شعیب ملک 2 مہینوں سے نہیں ملے تھے اگر وہ اپنے شوہر سے ملنے مانچسٹر آ ہی گئی اور ساتھ میں گھوم پھر لیا تو اس میں کیا برائی ہے، شعیب ملک کی خراب کارکردگی پر اْن پر تنقید کریں اْن کی فیملی اور بچے کو بیچ میں کیوں لایا جا رہا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے بہت دْکھ ہوتا ہے جب بلا وجہ کسی پر تنقید کی جائے ، سوشل میڈیا صارفین اپنا حق سمجھتے ہیں دوسروں پر انگلیاں اْٹھانا ہر کسی پر تنقید کرنا صرف اس لیے کے آپ کے پاس سوشل میڈیا کا اکائونٹ ہے تو کچھ بھی لکھ دینا آپ کا حق ہے۔ویڈیو کے آخر میں شعیب نے16 جون کو مانچسٹر کے ٹریفورڈ گرائونڈ میں ہونے والی پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم بڑی ٹیم ہے ،اْنہوں نے بڑا کھیل پیش کیا اْن کو جیت کی مبارکبادینی چاہئے، ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے ہیں۔انہوںنے کہاکہ2017 کی چمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو خوب رگڑا تھا اور 20سے 25 ون ڈے بھی جیتے ہوئے ہیں،بد قسمتی سے ورلڈ کپ نہیں جیت پاتے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہماری ٹیم ہی خراب ہے، ہمیںکارکرد گی کو بہتر بنانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…