پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر قوم سے معافی مانگیں، پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

19  جون‬‮  2019

لاہور (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی سے فوری استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پرنہ صرف اندرون ملک بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنی ہے۔ اندورن اور بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانی بھی رنجیدہ اور دل گرفتہ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورد نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے کوئی قابل ذکر تیاری نہ کی۔ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم میں منصوبہ بندی کا شدید فقدان نظر آیا۔کھلاڑی فیلڈنگ، بیٹنگ، بولنگ سمیت تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام رہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کی ذمہ داری پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی پر عائد ہوتی ہے۔وہ خود کو بچانے کے لئے اپنی اس ذمہ داری کو کسی اور پر مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جو کہ پاکستانی قوم کو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی ٹیم کی خراب کارکردگی پر پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی سی بی کی گورننگ باڈی کی میٹنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کو کسی اور پر فکس کرنے کی بجائے چیئر مین کرکٹ بورڈ خود مستعفی ہونے کا اعلان کریں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…