مکی آرتھر فارغ،ورلڈ کپ سے پہلے کرکٹرز اور کوچ میں اختلافات کی تصدیق، کھلاڑی بغاوت پراتر آئے تھے اسی وجہ سے انضمام الحق کو بھیجاگیا،افسوسناک انکشافات

18  جون‬‮  2019

مانچسٹر (این این آئی)قومی کرکٹرز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ اختلافات سامنے آگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیم کے کھلاڑیوں کی کوچ سے اختلافات کی خبریں پہلے ہی گردش میں تھیں تاہم اب ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اختلافات انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ہوئے۔انگلینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے کے دوران

جب پاکستان ٹیم 340 رنز کرنے کے باوجود ہار گئی تو ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کی خوب ڈانٹ ڈپٹ کی۔پانچواں میچ بھی قومی ٹیم برے طریقے سے ہاری تو کوچ کی ڈانٹ میں مزید سختی آگئی جس کا کھلاڑیوں نے برا منایا اور پی سی بی کو شکایت کر دی۔کھلاڑیوں نے پی سی بی سے کہا کہ غیر ضروری اور سخت ڈانٹ کی وجہ سے اب وہ مکی آرتھر کے ساتھ مزید نہیں کھیلیں گی۔کھلاڑی بغاوت پر اتر آئے تو موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے 23مئی کو چیف سلیکٹر انضمام الحق کوانگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا، انضمام الحق نے انگلینڈ پہنچتے ہی صورت حال کو کنٹرول کیا اور کھلاڑیوں کو سخت پیغام دیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان پْل کا کردار ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کو انگلینڈ بلانے کی تجویز میں کپتان سرفراز احمد پیش پیش تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچ مکی آرتھر کے درمیان تعلقات اب بھی مثالی نہیں ہیں، ان کی آپس میں بول چال بھی کم ہے۔ موجودہ حالات میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ پی سی بی مزید معاہدے کی تجدید نہ کرنے فیصلہ کر چکا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…