ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی تباہ کن کارکردگی،بھارت سے شکست کے بعد ٹیم انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی تیاریاں مکمل

18  جون‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی تباہ کن کارکردگی کے بعد ٹیم انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی تیاریاں مکمل کرلیں جس پر عملدرآمد کے نتیجے میں ٹیم انتظامیہ کے زیادہ تر لوگ اپنے عہدوں سے محروم ہوجائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کی بازگشت (آج)بدھ کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میٹنگ میں سنائی دیگی اور اس کے پیش نظر کوچز اور سلیکٹرز نے عہدے بچانے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ہنگامہ خیز اجلاس اور قانونی کارروائی کے بعد بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ 19 جون کو لاہور میں طلب کی گئی ہے، اجلاس میں شرکت کیلئے ایم ڈی وسیم خان اپنا دورہ مختصرکرکے لاہور پہنچیں گے گورننگ بورڈ پی سی بی کا سب سے بااختیار اور پالیسی ساز ادارہ ہے، گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کی اصلاحات پر بھی بات کی جائے گی جبکہ امکان ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیٹ اپ کو لانے کے لیے ورلڈکپ کی تباہ کن کارکردگی کو جواز بنایا جائے گا اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو آئندہ سیزن سے ختم کردیا جائے گا۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی لابنگ اور ڈپلومیسی بھی ناکام دکھائی دے رہی ہے لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 سال کا کنٹریکٹ مکمل ہونے کے بعد مکی آرتھر کے ساتھ مزید معاہدہ نہ کرنے اور انہیں گھر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ ہر تین ماہ بعد ہوتی ہے لیکن چونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں مشکل میں ہے اس لیے ٹیم کی کارکردگی بھی زیر بحث آسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے بعد مینیجر طلعت علی کی رپورٹ اہم ہوگی، مکی آرتھر بھی ٹورنامنٹ کے بعد اپنی رپورٹ بورڈ کو دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باوجود جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لیں گے، ورلڈکپ کے بعد کپتان،

سلیکٹرز اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔پی سی بی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، ٹیم مینیجر طلعت علی، بولنگ کوچنگ اظہر محمود اور دیگر کوچنگ اسٹاف سمیت پوری سلیکشن کمیٹی کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔پی سی بی کے مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان اس وقت تمام کرکٹ معاملات کے براہ راست نگراں ہیں، وسیم خان نے

تبدیلیوں کے حوالے سے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں جبکہ اپنی نوکریاں بچانے کے لیے بہت سارے لوگ متحرک ہیں اور حکومتی شخصیات کے قریب تصور کیے جانے والے سابق کرکٹرز نے عہدوں کے حصول کے لیے لابنگ شروع کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی اگلی کمٹمنٹ ستمبر اور اکتوبر میں ہے، سوچ سمجھ کر فیصلے ہوں گے، ٹورنامنٹ کے دوران کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہوسکتے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…