گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)بھارت سے شکست کے بعد تنازعہ بڑھ گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں باقی تمام میچوں کی منسوخی اور ٹیم کی واپسی، دھماکہ خیز قدم اُٹھالیاگیا، تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد تنازعہ مزید بڑھ گیا ہے اور قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث ورلڈ کپ کے باقی تمام میچز کی منسوخی اور قومی ٹیم کی فوری وطن واپسی کے لئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا ہے، اس سلسلے میں گوجرانوالہ میں ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر نے سینئر سول جج
رائے افضال کھرل کی عدالت میں پٹیشن دائر کردی ہے جس میں کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی کو فریق بنایاگیا ہے، درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے قوم کی دل آزاری ہوئی،جہاں عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہوں وہاں کرکٹ پر کروڑوں روپے خرچ نہیں کئے جاسکتے لہذا قومی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں باقی تمام میچ منسوخ کرکے ٹیم کو فوری طورپر وطن واپس بلایاجائے۔عدالت نے درخواست پر پی سی بی حکام کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔