بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کیخلاف پاکستان کی ناقص کارکردگی ، بڑے بڑے کھلاڑیوں کی شامت آگئی ، ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی نے کیا کرنےکا فیصلہ کر لیا

datetime 18  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے بعد سینئر کھلاڑیوں، ٹیم منیجر طلعت علی اور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی پر اتفاق کرلیا ۔ کرکٹ ٹیم کی انتہائی مایوس کن کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر پینک بٹن نہ دبانے کے ساتھ میگا ایونٹ ختم ہونے کے بعد آپریشن کلین اپ اور پرفارمنس کی بنیاد پر پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے خلاف انتہائی ناقص کارکردگی نے کپتان، کئی کھلاڑیوں، کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگایا دیا ہے، سرفراز احمد شدید ترین تنقید کی زد میں ہیں جس کے بعد ان کی کپتانی کا بچنا آسان نہیں رہا۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کا ون ڈے کیریئر بھی کنارے پر ہے جب کہ انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا کنٹریکٹ 15 جولائی کو ختم ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے کنٹریکٹ میں توسیع کا امکان نہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر معاہدے میں توسیع چاہتے ہیں لیکن بورڈ حکام انہیں فارغ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ٹیم کے ساتھ کام کرنے سے پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں، بولنگ کوچ اظہر محمود، فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن ، فٹنس ٹرینر گرانٹ لوڈن اور فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن بھی اب کچھ دنوں کے مہمان دکھائی دیتے ہیں۔ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی پہلی سیریز ستمبر میں سری لنکا کے ساتھ طے ہے جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، پی سی بی نے لاہور اور کراچی میں ان دونوں ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کے لیے ہوم ورک بھی شروع کردیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…