بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈکپ،میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 103رنز سے ہرا دیا

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) ورلڈ کپ 2019ء میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو103 رنز سے شکست دیکر کامیاب آغاز کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 312 رنز ہدف کے جواب میں جنوبی افریقہ کو ابتدا میں کچھ دشواریوں کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب 36 کے مجموعی سکور پر مارکرم اور 44 کے سکور پر فاف ڈیوپلیسی آؤٹ  ہوگئے،دونوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی نئی دریافت جوفرا آرچر نے پویلین وٹایا۔

جنوبی افریقہ کو چوتھے اوور میں ایک دھچکہ اس وقت لگا جب آرچر کی باونسر ہاشم آملہ کے ہیلمٹ پر جالگی جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔تاہم اسکے بعد اوپنر کوئنٹن ڈی کوک اور اور وین ڈر ڈیوسن نے اننگز کی کمان سنبھالی اور دونوں کے درمیان شراکت نے پروٹیز مشکل صورتحال سے نکالا۔ابتدائی وکٹیں گرنے کے باعث دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنائے رکھا اور باآؤنڈریاں لگانے کی کم ہی کوشش کی جبکہ ان کا زیادہ انحصار سنگل ڈبل پر رہا۔ڈی کوک 68رنز سکور کرکے پلنکٹ کے ہاتھوں پوویلین لوٹے، جے پی ڈومنی بھی کچھ خاص نہ کرپائے اور8رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ پریٹوریس1رن بنا کررن آؤٹ ہوئے،پھلوکوایو24رنز بنا کر بین سٹوکس کے شاندار کیچ کے باعث پوویلین لوٹے،ہاشم آملا 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ربادا 11رنز بنا کر پوویلین لوٹے، اس سے قبل اوول گراآؤنڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے بیئر سٹو کوآؤٹ کر دیا۔پہلی وکٹ جلدی گرنے کے بعد جیسن روئے اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔جیسن روئے اور جو روٹ نے اپنی نصف سنچریاں سکور کیں، دونوں کھلاڑی بالترتیب 54 اور 51 رنز بنا کر آآؤٹ ہوئے۔

این مورگن اور بین سٹوکس نے چوتھی وکٹ کے لیے106رنز جوڑے جس کے بعد مورگن57رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے، جوڑ بٹلر لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور18رنز بنا کر نگیدی کا شکار بن گئے،معین علی بھی صرف3رنز بناکر نگیدی کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،کرس ووکس کو13رنز پر ربادا نے پوویلین چلتا کیا،بین سٹوکس89رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پوویلین لوٹے،انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز کا ٹوٹل سکور بورڈ پر سجایا جب کہ جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی نے 3، عمران طاہر اور کگیسو ربادا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پروٹیز کپتان فاف ڈپلوسی کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ڈیل سٹین کے بغیر آج انگلینڈ کیخلاف کھیلیں گے، سٹین 80 فیصد تک فٹ ہیں اور امید ہے کہ وہ 100 فیصد تک ٹھیک ہو کر بھارت کیخلاف تیسرے میچ میں دستیاب ہوں گے۔انگلش کپتان مورگن نے کہا کہ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم ہونا اعزاز کی بات ہے، ٹیم توقعات کے مطابق پرفارم کریگی۔میزبان انگلش ٹیم جیسن روئے، جونی بیئرسٹو، جو روٹ، کپتان این مورگن، جوز بٹلر، بین سٹوکس، معین علی، کرس ووکس، عادل رشید، جوفرا آرچر اور لیام پلنکٹ پر مشتمل ہے۔جنوبی افریقی ٹیم ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرام، کپتان فاف ڈوپلیسی، راسی وین ڈر ڈسن، جے پی ڈومنی، آندلے پھلکوایو، ڈیوائن پروٹرس، کگیسو رابادا، لنگی نگیڈی اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…