بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

قومی کبڈی چمپئن شپ 2 جنوری سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگی

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی کبڈی چمپئن شپ آئندہ ماہ 2 جنوری سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہو گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 13 ملکی اور دو غیر ملکی ٹیمیں شرکت کرینگی جن میں بھارت، ایران، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ائیر فورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز ، پی او ایف واہ،

پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ یکم جنوری کو شام چار بجے ہو گی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل مقابلے 4 جنوری کو جبکہ فائنل میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…