بدھ‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2025 

پشاورزلمی چین،آسٹریا کے بعد ترکی میں بھی کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی چین،آسٹریا کے بعد ترکی میں بھی کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔زلمی فاونڈیشن اور ترکی اسپورٹس ڈیولپنگ فیڈریشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے،معاہدے کے تحت ترکی کے2 کرکٹرز پی ایس ایلفور میں پشاور زلمی کے سکواڈ کے ساتھ رہیں گے،پشاور زلمی ترکی میں کرکٹ کے فروغ میں مکمل تعاون،ترکی کی مینز

اور ویمنز ٹیم کے علاوہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کٹس کی فراہمی اور کوچنگ مہیا کی جائے گی، ترکی کے امپائرز کو بھی کوچنگ فراہم کی جائے گی اور ان امپائرز کو پاکستان میں ہونیوالے زلمی کرکٹ ٹورنامنٹس میں امپائرنگ کا موقع دیا جائیگا۔ پیر کو زلمی فاونڈیشن اور ترکی اسپورٹس ڈیولپنگ فیڈریشن کے درمیان اسلام آباد میں ترکی کے سفارتخانے میں ایک پروقار تقریب میں ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔زلمی فاونڈیشن کی جانب سے چیئرمین جاوید آفریدی جبکہ ترکی کی اسپورٹس ڈیولپنگ فیڈریشن کے صدر حسن ازترک نے ایم او یو دستخط کیے۔تقریب میں شرکت کے لیے ترکی کی اسپورٹس ڈیولپنگ فیڈریشن کا وفد خصوصی طور پر پاکستان آیا،جن میں ترکی کے نیشنل کرکٹرز ،انقرہ اسپورٹس کلب کے صدر حسن سابت،انقرہ اسپورٹس کلب کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر سلمان علی شامل تھے ۔اس موقع پر چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات نصف صدی سے زائد سے قائم ہیں،پاکستان اور ترکی کی عوام کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مظبوط کرنے میں کرکٹ اپنا کردار ادا کرے گی، پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن ترکی میں کرکٹ کے فروغ میں مکمل تعاون کرے گی،اس سلسلے میں ترکی کی مینز اور ویمنز ٹیم کے علاوہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کٹس فراہم کی جائے گی،جونیر اور اسکول لیول پر کرکٹ کٹس اور کوچنگ مہیا کی جائے گی،پشاور زلمی کے

کوچز اور کرکٹرز ترکی جاکر نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ فراہم کریں گے،کرکٹرز کے علاوہ ترکی کے امپائرز کو بھی کوچنگ فراہم کی جائے گی اور ان امپائرز کو پاکستان میں ہونیوالے زلمی کرکٹ ٹورنامنٹس میں امپائرنگ کا موقع دیا جائیگا،اس کے علاوہ سب سے بڑھ کر دو ترکی کے کرکٹرز پاکستان سپر لیگ فور میں پشاور زلمی کے

اسکواڈ کے ساتھ موجود رہیں گے اور انہیں پاکستان کے ساتھ غیر ملکی اسٹار کرکٹرز کے ساتھ رہنے اور سیکھنے کا بہترین موقع ملے گا۔پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل نے کہا کہ ترکی میں کرکٹ کا ٹیلنٹ موجود ہے۔زلمی فانڈیشن کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کے بعد ترکی کے نوجوان کرکٹرز کو اس دلچسپ کھیل کو سیکھنے اور مہارت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…