جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں گیارہ سال بعد ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئین شپ کی واپسی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان میں گیارہ سال بعد ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، میگا ایونٹ آج سے کراچی گالف کلب میں شروع ہوگا۔  کراچی گالف کلب میں شروع ہونے والی ایشین ٹور اوپن گالف چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت اٹھارہ ممالک کے ایک سو بیس گالفرز مختلف کیٹیگری کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کی انعامی رقم تین لاکھ ڈالر ہے۔ بھارت کے پروفیشنل گالفروجے سنگھ، ہنی بسیوا اور چراغ کمار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ چیمپیئن شپ کا فائنل چودہ اکتوبر کو ہوگا۔

جبکہ تمام کھلاڑی میگا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کا ٹائٹل شبیر اقبال نے اپنے نام کیا تھا، ویمنز کیٹیگری میں آنیا فاروق فاتح رہی تھیں۔ وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کراچی گالف کلب میں نیول چیف اسٹاف ایشین ٹوراوپن گالف چیمپئن شپ چار روز پر مشتمل تھی، جس میں ملک بھر سے چھ سو سے زائد بہترین گالفرز نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…