جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

محبت اور پیار کا پیغام ہی پاک بھارت حالات بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا، سدھو

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک)بھارتی پنجاب کے وزیر ثقافت و آرٹ اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ محبت اور پیار کا پیغام ہی پاک بھارت حالات بہتر کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے، مثبت سوچ ہی بلندی اور ترقی کی منازل طے کرنے کی ضامن ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیرثقافت و آرٹ و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے حالات بہترہون گے۔انہوں نے اجمیر میں ایک نجی اسکول کے پروگرام میں

شرکت کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے رشتوں میں بہتری اوراپنے پاکستان کے دورے کو جائز ٹھہرایا۔انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنے 22سال پرانے کرکٹ رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہامیں نے اس شخص کو محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان امن وامان اور محبت کے پیغام سے ہندوستان اور پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ کے ذریعے بلندی اور ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…