ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنا نام اصغر استنک زئی سے تبدیل کر کے کیارکھ لیا ؟پوری دنیا حیران،جانتے ہیں اصغر نے ایسا کیوں کیا؟

datetime 4  اگست‬‮  2018 |

لندن (آ ن لائن )افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان اصغر استنک زئی نے حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنا نام اصغر استنک زئی سے تبدیل کرکے اصغر افغان رکھ لیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ٹیم کے کپتان اصغر استنک زئی کے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اصغر نے ایسا صرف اپنے ملک کے لوگوں کو مل رہی قومی شناخت کی حمایت میں کیا ہے۔

اصغر کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت باضابطہ طور پر لیا گیا جب وہ نئے الیکٹرانک قومی شناختی کارڈ ( ای تذکرہ ) کیلئے اپنا نام رجسٹرڈ کروانے گئے تھے۔واضح رہے کہ ای تذکرہ افغان لوگوں کا الیکٹرانک شناختی کارڈ ہے جسے اسی سال مئی میں لانچ کیا گیا افغان ٹیم کے 30 سالہ کپتان اصغر نے 86 ایک روزہ میچوں میں 1608 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 54 ٹی 20 میں 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 963 رنز بنائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…