لاہور( آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے قائد سرفرازاحمد ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کامیابی کی اوسط کے لحاظ سے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔انہوں نے اب تک بطور کپتان 22 میچوں میں سے 19میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے اور محض تین میچوں میں ناکامی ہوئی ۔ سرفراز کی فتوحات کی اوسط86.36ہے ، افغانستان کے کپتان اصغر ستانکزئی نے بطور کپتان41میں سے32ٹی ٹونٹی جیت رکھے ہیں اور بلحاظ اوسط78.04 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،
سابق پروٹیز سپنر یوہان بوتھا نے بطور کپتان11میں 8میچز جیتے اور ان کی فتوحات کا اوسط72.73رہا،قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو 17میں سے 12میچز میں کامیابی ملی ،ان کی جیت کا تناسب70.59فیصد رہا،سابق جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ نے27میں سے 18میچز جیتے ،ان کی جیت کا اوسط66.67فیصد رہا،سابق آسٹریلیو ی کپتان مائیکل کلارک نے18میں سے12میچز میں کامیابی حاصل کی،ان کی کامیابی کا اوسط66.67رہا،سابق سری لنکا کپتان مہیلا جے وردھنے نے19میں سے 12میچز جیتے ،ان کی کامیابی کا اوسط63.16فیصدرہا،سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکار ا نے 22میں سے 13مقابلے جیتے ، ان کی جیت کا اوسط59.09رہا،قومی ٹیم کے سابق کپتان محمدحفیظ نے29میں سے 17مقابلے جیتے،ا ن کی جیت کا اوسط58.62رہا،،بھارتی کپتان ویرات کوہلی اب تک 12میں سے 7ٹی ٹونٹی میچز جیت چکے ہیں اور ان کی جیت کا اوسط 58.33فیصد ہے ، سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 72میچز میں ٹیم کی قیادت کی اور41مقابلے جیتے،ان کی جیت کا اوسط56.94رہا،سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے47میں سے27ٹی ٹونٹی جیتے،ان کی کامیابی کا اوسط57.45فیصد رہا،جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے 35میں سے 20مقابلے جیت رکھے ہیں اور ان کی کامیابی کا اوسط 57.14ہے ،ہالینڈ کے سابق کپتان پیٹر بورن نے 37میں سے 21میچز جیتے ،
ان کی کامیابی کا اوسط 56.76فیصد رہا ،سابق برطانوی کپتان پال کولنگ ووڈبطور کپتان30میں سے17مقابلے جیتے،ان کی جیت کا اوسط56.67فیصد رہا،سکاٹ لینڈ کے سابق کپتان پریسٹن مومسین نے17میں سے 9ٹی ٹونٹی جیتے،ان کی کامیابی کا تناسب52.94فیصد رہا،نیوز ی لینڈ کے موجود ہ کپتان کین ولیمسن نے اب تک33میں سے 17ٹی ٹونٹی میچز جیت رکھے ہیں ، ان کی کامیابی کا تناسب51.52فیصد ہے،سابق آسٹریلوی کپتا ن جارج بیلی نے28میں سے14مقابلے جیتے ،ا ن کی جیت کا اوسط50فیصدر ہا،افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی نے12میں سے6میچز جیتے
اور ان کی جیت کا اوسط بھی50فیصد رہا،سری لنکن کپتان دنیش چندیمل نے بھی 26میں سے13مقابلے جیت رکھے ہیں اور ان کی کامیابی کا اوسط بھی50فیصد ہے،برطانوی ٹیم کے کپتان این مورگن نے29میں سے14میچز جیت رکھے ہیں اور انکی کامیابی کا اوسط48.28فیصد ہے،آئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹ فیلڈ نے56میں سے26میچز اور سابق کیوی کپتان ڈینیل ویٹوری اور ان کے ہم وطن برینڈن میکلولم نے 28،28میچز میں سے 13،13مقابلے جیت رکھے ہیں اور دونوں کی کامیابی کا اوسط 46.43فیصد ہے،ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان کارلو س براتھویٹ اور سابق پروٹیز کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے 18،18میچز میں سے 8،8مقابلے جیت رکھے ہیں اور ان دونوں کی جیت کا تناسب 44.44فیصد ہے۔