اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والوں کیلئے انعامات کا اعلان

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے انعام بٹ کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 4 سے 14 اپریل تک آسٹریلیا کے شہر گولڈ گوسٹ میں کھیلی گئے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 10 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی،، شوٹنگ، اسکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس،، ویٹ لیفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔

پاکستان نے ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ میں 5 میڈلز حاصل کیے جن میں ایک سونے اور 4 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ریسلنگ میں انعام بٹ نے 86 کلوگرام کی کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ محمد بلال بٹ نے 57 کلوگرام کی کیٹیگری، طیب نے 105 کلوگرام کی کیٹیگری، ویٹ لفٹرز طلحہ طالب نے 62 کلوگرام کی کیٹیگری اور محمد نوح دستگیر بٹ نے 105 کلوگرام کی کیٹیگری میں کانسی کے تمغے حاصل کیے۔کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں 10 مئی کو ہوگی جس میں ان کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔تقریب میں سونے کا تمغہ جیتنے والے انعام بٹ کو 50لاکھ انعام سے نوازا جائے گا جبکہ کانسی کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹس کو 10، 10 روہے فی کس انعام دیا جائے گا۔۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان محمد اعظم ڈار نے بتایاکہ تقریب میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائر یکٹر جنرل عامر علی احمد بھی شرکت کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…