اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

زمبابوے میں فکسنگ کرنے والا بھارتی بزنس مین نکلا

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(آئی این پی) زمبابوین کرکٹ کو بھی فکسنگ سے آلودہ کرنے والوں کا تعلق بھارت سے نکلا۔آئی سی سی نے گزشتہ روز ایک سابق زمبابوین کرکٹ آفیشل راجن نائیر کو فکسنگ کے جرم میں 20 برس کیلیے معطل کردیا، راجن نے زمبابوین کپتان گریم کریمر کو ویسٹ انڈیز سے سیریز میں فکسنگ کیلیے 30 ہزار ڈالر کی پیشکش کی تھی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے حقائق سے انکشاف ہواکہ اس سارے واقعے کے پس منظر میں ایک بھارتی بزنس مین ملوث تھا۔

راجن نائیر نے آئی سی سی کو بتایا کہ انھوں نے ایک ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کی اسپانسر شپ کیلیے تین بھارتی باشندوں سے بات کی، ان میں سے ایک نے بعد میں انھیں کال کرکے کریمر کو فکسنگ پر راضی کرنے کو کہا، آئی سی سی نے مذکورہ بھارتی شخص کی شناخت ظاہر کرنے کے بجائے اسے ایکس کا نام دیا۔راجن نے کہاکہ انھوں نے مذکورہ شخص کو بتادیا تھا کہ گریم کریمر راضی نہیں ہوں گے مگر اس کے باوجود ان کے کہنے پر انھوں نے پہلے زمبابوین کپتان کو واٹس ایپ کیا اور پھر فون کال میں یہ پیشکش کی۔کریمر کا کہنا ہے کہ میں راجن کو اچھی طرح جانتا ہوں، وہ مجھ سے ملنا چاہتا تھا مگر وہ چونکہ ہرارے میں تھا، اس لیے میں نے کہا کہ وہ کسی بھی وقت مجھے فون کرسکتا ہے۔ اس نے فون پر مجھے کہا کہ دبئی میں موجود کوئی چاہتا ہے کہ میں میچ فکس کروں اور اس کیلیے رقم دینے کو تیار ہے، مگر میں نے اسے جواب دیا کہ میں اس میں دلچسپی نہیں رکھتا، میرے ساتھ یہ پہلی بار ہوا تھا میں ساری رات اس بارے میں سوچتا رہا اور صبح کوچ ہیتھ اسٹریک کو ساری بات بتا دی، جس کے بعد ہم نے منیجر سے رابطہ کیا اور یوں آئی سی سی تک رپورٹ ہوگئی۔دوسری جانب راجن کا کہنا ہے کہ مذکورہ بھارتی شخص نے لالچ دیا تھا کہ اگر انھوں نے کریمر کو راضی کرلیا تو بدلے میں نہ صرف ٹوئنٹی 20 ایونٹ کیلیے 2 لاکھ ڈالر کی اسپانسرشپ دیں گے بلکہ اس میں سے 20 ہزار ڈالر راجن کے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…