ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان،اوپننگ بیٹسمین بھی تبدیل،فہیم اشرف کے بارے میں حیرت انگیزفیصلہ،کپتان سرفراز احمد کی پریس کانفرنس

datetime 6  جون‬‮  2017

برمنگھم (آئی این پی)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فتح کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔برمنگھم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں نوجوان کھلاڑیوں نے دباؤ زیادہ لے لیا تھا لیکن اب کوشش ہے کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف شکست کو بھول جائیں۔

بھارت کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں 124 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کیلئے اگلے دونوں میچوں میں لازمی فتح درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہمارا پلان تھا کہ عماد وسیم سے آغاز میں بالنگ کروائیں اور ویرات کوہلی کیخلاف اپنے اہم باؤلر کو استعمال کریں۔سرفراز کا کہنا تھا کہ ہم نے 40 اوورز تک میچ پر کنٹرول رکھا ہوا تھا لیکن آخری اوورز میں ہماری بالنگ اچھی نہیں کی جس کے سبب ساری محنت رائیگاں گئی،سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست کے بعد مایوس تھے، اب پوری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے جب کہ کیمپ میں پلیئرز کا مورال بلند ہے اور ٹیم پر پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ میں کم بیک کریں گے، فخر زمان اور اظہر علی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل کچھ نیا کرنے کی بات کی تھی جس پر سرفراز نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے جو پلان بنایا تھا اس پر عمل درآمد نہیں کر سکے۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان کو کھلایا جائے گا جبکہ وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کھیلیں گے۔یاد رہے کہ وہاب ریاض بھارت کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم مضبوط ہے لیکن ہم اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…