پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی

datetime 24  مئی‬‮  2017 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکومت نے اسکواش، ہاکی اور کرکٹ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر کبڈی کے دروزے بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔کبڈی میں پاکستانی کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا اور یہی وجہ تھی کہ بھارت میں ہونے والے وائیوو پرو کبڈی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کا قوی امکان تھا

بھارت نے اس میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی ہے۔کبڈی لیگ میں پاکستان سمیت 16 ملکوں کے کھلاڑیوں کے نام شامل تھے اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں کیلئے بولی کے عمل کا آغاز 25 جون سے ہونا ہے تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کا نام بولی کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی نکال دیا گیا اور انہیں صرف ریزرو کھلاڑی کی حیثیت سے رکھا جا سکتا ہے۔بھارتی وزیر کھیل وجے گوئل نے کہا کہ اگر پاکستانی کھلاڑیوں منتخب کر لیا جائے تو بھی منتظمین انہیں نہیں کھلا سکتے اور اس بات کا فیصلہ بھارتی حکومت کریگی کہ انہیں کھیلنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان دہشت گردی سے جان نہیں چھڑاتا، ان سے کھیلنا ناممکن ہے۔یاد رہے کہ 2014 میں ایونٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں چھ پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی تاہم 2015 میں یہ تعداد کم ہو کر چار رہ گئی تھی اور شیو سینا کے احتجاج کے سبب پاکستانی کھلاڑی اس کے بعد لیگ کا کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…