سب ریکارڈز ٹوٹ گئے، پاکستان کی ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عبرتناک شکست

5  مئی‬‮  2017

بارباڈوس(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 106 رنز سے شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کو 188 رنز کا ہدف ملا لیکن پاکستان کی بیٹنگ لائن آسان سے ہدف کی تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 106رنز سے شکست کھا گئی ۔پاکستان کی جانب سے کائی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ ہو سکا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گبرئیل نے 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کپتان جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ جوسیپ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی ٹیم جب بیٹنگ کیلئے میدان میں آئی تو اسے جیت کیلئے 188 رنز چاہیے تھے۔لیکن پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ ہو سکا اور گاہے بگاہے پویلین واپس جاتے رہے۔پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔سرفراز احمد 23 ، محمد عامر 20 ، احمد شہزاد 14 اور اظہر علی 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی اننگز 80رنز تک محدود رہی جس میں 8 رنز ایکسٹرا کے تھے۔دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 268 رنز پر پولین لوٹ گئی ۔ یاسر شاہ نےشاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 94 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کسی بھی پاکستانی اسپنر کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے. پاکستان کی جانب سے عباس نے 2 اور محمد عامر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں ہوپ 90اور کریگ بریتھ ویٹ 43رنز بناکر نمایاں رہے.3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…