جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’تنگ آکرکہیں یونس خان نہ بن جاؤں‘‘کامران اکمل نے بڑے اقدام کی دھمکی دیدی

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

1لاہور(آئی این پی)یونس خان نے 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی فارم کے باوجود ون ڈے ٹیم میں شامل نہ ہونے پر سلیکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’تاریخی‘ جملہ بولا تھا کہ ’’ کیا میں خود کو گولی مارلوں‘‘۔ کامران اکمل بھی ان کے انداز میں ہی توجہ حاصل کرنے کو ہی آخری راستہ سمجھتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اب صرف ایک ہی راستہ بچا ہے کہ میں یونس بھائی کی طرح بات کروں کیونکہ میں واپسی کے لئے سب کچھ کرکے دیکھ چکا ہوں، دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے

کیونکہ ابھی تو ویسٹ انڈیز کے ٹور کے لئے ٹیم کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ پی ایس ایل 2کے آخری پلے آف میچ میں کراچی کنگزکے خلاف شاندار سنچری اسکورکرنے والے کامران اکمل کااپنے ایک انٹرویومیں مزید کہناتھا کہ’’ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ میں گزشتہ تین برس سے قومی ٹیم میں واپسی کیلئے جدوجہد کررہا ہوں، میں نے سخت محنت کی ہے، رنز اسکور کئے ہیں، میری فٹنس کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے، اب باقی کام سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ ہے اور وہی میری ٹیم میں واپسی پر بہتر انداز میں بات کرسکتے ہیں‘‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…