باربا ڈوس (آئی این پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ شیڈول سیریز میں 2 اضافی ٹی 20 میچز کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس طرح سیریز میں ٹی 20 میچوں کی کل تعداد 4 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کیلئے کرکٹ آپریشنز کے منیجررولینڈ ہولڈر نے کہا ہے کہ ’’ٹی 20 دلچسپ فارمیٹ ہے
انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے مداحوں کیلئے ٹی 20 میچوں کے دوران پیدا ہونے والے سنسنی خیز ماحول کا لطف اٹھانے کا ایک اور بہترین موقع ہے۔‘‘پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو گی جس دوران 3 ون ڈے، 3 ٹیسٹ میچ اور 4 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اعلان کردہ شیڈول میں صرف 2 ٹی 20 میچ شامل تھے تاہم شائقین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق 4 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا ایک میچ بارباڈوس میں کھیلا جائے گا جبکہ باقی تین میچ کوئنز پارک اوول میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 26 مارچ کو ہو گا اور دوسرا میچ 30 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ یکم اپریل کو اور سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 3 ون ڈے میچ بھی کھیلے گی جن میں سے پہلا میچ 7 اپریل کو ہو گا،اکستان دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 3 ون ڈے میچ بھی کھیلے گی جن میں سے پہلا میچ 7 اپریل کو ہو گا، دوسرا میچ 9 اپریل کو او ر تیسرا میچ 11 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل سے 26 اپریل تک، دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اپریل سے 4 مئی تک اور پانچواں ٹیسٹ میچ 10 مئی سے 14 مئی تک کھیلا جائے گا۔