ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

فوراََ سٹیڈیم پہنچیں ۔۔حکومت نے کن لوگوں کو1500ٹکٹ مفت دیئے جائیں گے ؟نجم سیٹھی نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی طرف سے طالبات اور معذور افراد میں 1500مفت ٹکٹس کی تقسیم کے اعلان کے بعد ایک بڑی تعداد مال روڈ پر واقع ہوٹل کے باہر پہنچ گئیں جنہیں پولیس نے اندر جانے سے روکدیا۔گزشتہ روز نجم سیٹھی کی طرف سے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل فائنل کیلئے طالبات کو اصل قومی اور تعلیمی ادارے کے کارڈ پر پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر 1000ٹکٹس مفت دینے

کا اعلان کیا گیا ۔ اسی طرح معذور افراد کیلئے بھی اصل قومی شناختی کارڈ دکھا کر پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر8000 مالیت والے 500 مفت ٹکٹس دینے کی نوید سنائی گئی ۔ سوشل میڈیا پر ٹوئٹ اور میڈیا میں خبر آتے ہی طالبات اور معذور افراد کی ایک بہت بڑی تعداد ٹکٹیں لینے پہنچ گئے تاہم انہیں اعلان کردہ مال روڈ پر واقع ہوٹل میں متعلقہ حال تک جانے سے روکدیا گیا ۔پولیس ٹکٹ کیلئے آنے والوں کو کشمیر روڈ پر کائونٹر قائم ہونے کا کہہ کر وہاں سے ہٹانے میں مصروف رہی ۔پولیس کا کہنا تھاکہ سکیورٹی کے لئے ایس او پیز طے کئے گئے تھے لیکن ایک بڑی تعداد کے جمع ہونے پر انہیں سکیورٹی انتظامات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…