لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف نے مشکوک شخص سے ملنے کا اعتراف کر لیا ہے لیکن انہوں نے کہاکہ ہم نے ملاقات ضرور کی لیکن اس کے ساتھ میچ فکسنگ کے بارے میں کوئی بات تک نہیں کی ۔پی سی بی نے شرجیل خان ا و رخالد لطیف کوچارج شیٹ کیاتھاجس کااب ان دونوں کھلاڑیوں نے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے ناصرجمشید کی معرفت سے ایک شخص سے ملاقات کی تھی اوروہ شخص ہمیں ہمارافین بن کرملاتھاہمیں نہیں معلوم تھاکہ وہ دراصل میچ فکسنگ کرانے والابکی ہے ۔
کرکٹرزنے مزیدکہاکہ جب اس نے ہمارے ساتھ میچ فکسنگ کی بات کی توہم نے اس کی بات سنی اوراُٹھ کرچلے آئے ۔خالد لطیف نے چارج شیٹ کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ بکی سے میری ملاقات ناصرجمشید کی معرفت ہوئی تھی لیکن بکی کی اصلیت سے میں آگاہ نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی کواس ملاقات میں آگاہ نہ کرناہماری غلطی تھی ۔میچ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان نے چارج شیٹ کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ میں کسی صورت میچ فکسنگ کاسوچ بھی نہیں سکتاکیونکہ اس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی حقیقت سامنے آجائے گی ۔