اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل شروعا ت میں ہی تھا کہ خبر ملی سپاٹ فکسنگ کی اور پھر جو کہانیاں کھلی ہیں تو الامان الحفیظ۔ شرجیل خان کے بعد خالد لطیف اور ان کے بعد محمد عرفان اور پھر ناصر جمشید ۔ یکے بعد دیگرے نام سامنے آتے چلے گئے تاہم شرجیل خان اپنے حالیہ سکینڈل سے کچھ زیادہ ہی پریشان ہیں جس کے بعد جب وہ
جرم میں صفائی دینے میں ناکام ہوئے تو پیر صاحب کے آستانے پر دعا کرانے پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پر پیر صوفی محمد جمیل الرحمان خانی کے پیج پر تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں جس میں معطلی کے شکار کرکٹر شرجیل خان ان کے ساتھ موجود ہیں۔پی ایس ایل سے نکالے گئے کھلاڑی کی تصاویر کے ساتھ یہ کیپشن بھی درج ہے ’’آج الحمدللہ آستانہٴ عالیہ خانیہ نقیبیہ کراچی میں مرشد کریم حضرت صوفی محمد جمیل الرحمٰن خانی دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت میں پاکستانی کرکٹر شرجیل خان حاضر ہوئے اور اپنے خلاف بے بنیاد الزامات پر دعائیں لیں۔ اب دعائیں اثر کرتی ہیں یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔