اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں میچ فکسنگ کے الزام میں پکڑے جانیوالے کھلاڑی خالدلطیف کے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کوپی سی بی نے مسترد کردیا ۔تفصیلات کے مطابق میچ فکسنگ کے الزام میں پی ایس ایل میں میچ فکسنگ سے نکالے جانیوالے کھلاڑی خالد لطیف نے چند دن قبل پی سی بی کووعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کی۔
خالد لطیف نے پی سی بی حکام سے کہاکہ اگر مجھے سزانہ دی جائے تو میں میچ فکسر نیٹ ورک کو پکڑنے میں پی سی بی کی مدد کر سکتا ہوں۔کچھ دن پہلے خالد لطیف کی پی سی بی کو دی گئی پیشکش مسترد کردی گئی۔پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں میچ فکسنگ کے الزام میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو ایونٹ سے نکالا گیا تھا جس کے بعد ناصر جمشید کو بھی معطل جبکہ دوسری جانب محمد عرفان کیخلاف بھی تحقیقات کے بعد انہیں کلیر کردیا گیا ۔پی ایس ایل جو اپنے دوسرے ایڈیشن میں شہرت کی بلندیوں کوچھورہی تھی ۔ایسی اچانک ایک کے بعد ایک سکینڈل سے ایسا لگتا ہے جیسے یہ کسی کی تیار کردہ سازش ہے ۔