جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل سے اچانک شعیب ملک کی وطن واپسی ۔۔ وجہ انتہائی تشویشناک

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک والدہ کی بیماری کے باعث سیالکوٹ پہنچ گئے ۔شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ گھر میں گر گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں دبئی چیک اپ کیلئے لانا ہے ۔جس کے لئے مجھے سیالکوٹ جانا پڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ روانگی کے باوجودوہ کراچی کنگز کا ایک بھی میچ مس نہیں کرینگے۔سپارٹ فکسنگ سکینڈل پر بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ جو کھلاڈی اس میں ملوث ہیں انہیں سخت سزا ملنی چائیے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کر دی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو لیگ سے معطل کر کےوطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔دونوں کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے بعد حال ہی سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ شرجیل اور خالد کی جگہ سلمان بٹ اور محمد آصف کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔تینوں کھلاڑیوں پر عائد پابندی کا 2015 میں خاتمہ ہو گیا تھا اور آئی سی سی نے انہیں ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔محمد عامر کی گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی جبکہ بقیہ دونوں کرکٹرز تاحال قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کسی موقع کی تلاش میں ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے درافٹ میں بھی کسی ٹیم نے دونوں کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں کی لیکن شرجیل اور خالد کی معطلی کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گرم تھیں کہ دونوں کھلاڑیوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔البتہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس خبر کی تردید کر دی ہے اور فرنچائز کے منیجر ریحان الحق نے کہا ہے کہ عامر اور سلمان بٹ کی اسلام آبادیونائیٹڈ میں شمولیت کے حوالے سے تمام افوہیں بے بنیاد ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…