جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

والد کو کمپنی سے علیحدہ کرتےہی باکسر عامر خان کو زوردار جھٹکا ، کتنے لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہو گیا

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بولٹن(آئی این پی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں اور اس بار انہیں کاروباری معاملات میں 30 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔باکسر عامر خان جو اپنی اہلیہ اور اہل خانہ کے درمیان جاری چپقلش کی وجہ سے پہلے ہی مسائل کا شکار تھے اس کے بعد متنازع ویڈیو بھی سامنے آگئی جس نے عامر خان کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا لیکن مسائل باکسر کا

 

پیچھا چھوڑنے کا نام نہیں لے رہے ہیں جب کہ اس بار عامر خان کو 30 لاکھ پاؤنڈ کا دھچکا لگ گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ باکسر عامر خان نے برطانوی شہر بولٹن میں 800 افراد کی گنجائش والے بینکوئٹ کی تعمیر شروع کرائی اور ابتدائی تخمینہ کے مطابق شادی ہال 32 لاکھ پاؤنڈ میں تعمیر ہونا تھا لیکن ابھی تک باکسر عامر خان نے اس ہال پر 60 لاکھ پاؤنڈ خرچ کردیے ہیں اور ہال ابھی بھی زیر تعمیر ہے۔عامر خان نے نقصان کا ذمہ دار اپنے پراپرٹی ایڈوائزر کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شادی ہال کے منصوبے پر آنے والے اخراجات کا غلط اندازہ لگایا جس کے باعث انہیں نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…