منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’سب اٹھائی گیرے بیٹھے ہیں،ایسے ہی چلنا ہے تو سب تباہ کیوں نہ ہو جائے‘‘ جاوید میانداد کی فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو بددعائیں

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’’لعنت ہو ایسے پیسے پر اور پلیئرز پر‘‘ ماضی کے معروف پاکستانی بلے باز جاوید میانداد پاکستان سپر لیگ فکسنگ سکینڈل پر پھٹ پڑے، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھی سنا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں معروف پاکستانی لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ سکینڈل پر پوچھے گئے سوال پر ملوث کھلاڑیوں پر پھٹ پڑے،

چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں عبادت میں شب و روز گزارنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پوری قوم اور پلیئرز کے گھر والے مصلے پر بیٹھے ان کی فتح کیلئے دعا کر رہے ہوتے ہیں اور اگر یہ بک جائیں تو ’’لعنت ہو ایسے پیسے اور ایسے پلیئرز پر‘‘۔ہمارے ملک کے ساتھ بھی یہی ہو رہا ہے لوگ مال سمیٹنے میں لگے ہوئے ہیں اگر یہی صورتحال ہے تو سب کچھ تباہ ہو جانا چاہئے، ایسے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔فکسنگ سکینڈل منظر عام پر آنے پر جذباتی انداز اختیار کرتے ہوئے انہوں نے ملوث کھلاڑیوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرکٹ نہیں بلکہ اپنے ضمیر ، گھر والوں، بچوں کی زندگی کے ساتھ کھیل کر حرام کما رہے ہوتے ہیں اور حرام کا نتیجہ بھی حرام ہوتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پی سی بی کو کرکٹ سے متعلق اپنی سٹرکچر بک دی مگر انہوں نے ان سنی کر دی ، جاوید میانداد نے پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’’ اب آپ کی عمر اللہ اللہ کرنے کی ہے اور آپ پی سی بی میں گھسے ہوئے ہیں جان چھوڑ دیں‘‘۔ریجنل کرکٹ میں سب ’’اٹھائی گیرے‘‘بیٹھے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…