حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا کو ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ طور پر ٹیکس چوری کے سلسلے میں نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ وہ 16 فروری تک ذاتی حثیت میں یا پھر ان کا وکیل حاضر ہو۔ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں واضح نہیں کیا گیا کہ انہیں کس کیس میں طلب کیا گیا ہے
محکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس میں صرف اتنا کہا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ 1994 کی دفعات کے تحت ان کے خلاف مبینہ طور پر ٹیکس کی عدم ادائیگی اور چوری کے حوالے سے پوچھا جائے گا۔ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ںوٹس میں مزید کہا گیا اگر انہوں نے اس نوٹس کا جواب نہ دیا تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثانیہ مرزانے ایک بھارتی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاتھاکہ شعیب ملک اوران کے درمیان کامیاب ازدواجی زندگی کااہم رازیہ ہے کہ وہ ایک دوسرے دوررہتے ہیں اورکم ملتے ہیں ۔