جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

کرکٹ کیسے کھیلی جاتی ہے ؟ قومی کرکٹر ز کو سبق بتا دیا گیا

datetime 8  فروری‬‮  2017 |

نئی دلی(آن لائن) بلائنڈ ٹونٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی نان اسٹاپ فتوحات کا سلسلہ جاری ہے منگل کو ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش کو بھی شکست دیدی ہے۔الور میں کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنائے، بدر منیر 7 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے، انہوں

 

نے 32 گیندوں پر 18 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔ ریاست خان نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 104رنز پر ناقابل شکست رہے، محمد جمیل نے 30 گیندوں پر 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسرار حسن 11 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد فیصل اور عبداللہ زبیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔296 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹسمین پاکستان کے تجربہ کار بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔ اوپنر محمد عبدالملک 61 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ سب سے نمایاں اسکورر رہے، نذر الاسلام نے 18 رنز بنائے۔ 7 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے اور بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 144 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے اسرار حسن، بدر منیر، محمد ادریس سلیم اور ریاست خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس کی یہ ایونٹ میں مسلسل ساتویں فتح ہے، اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، سری لنکا، نیپال اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو شکست سے دوچار کر چکی ہے۔ پاکستان ٹیم بدھ کو ویسٹ انڈیز اور جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…