ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی نے دبئی جیل سے 25 پاکستانیوں کو آزاد کروانے کے عوض کیا قیمت ادا کی؟

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بوم بوم آفریدی گزشتہ 2 سالوں سے کرکٹ میں میدانوں میں تو شائقین کے دل نہ جیت سکے لیکن آف دی فیلڈ انہوں نے ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ شاہد آفریدی کرکٹ کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے فلاحی کاموں میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور ایسا ہی کچھ انہوں نے دبئی کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے لیے کیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے

’’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘‘ کے ذریعے 25پاکستانیوں کی رہائی میں مدد کی جو دبئی میں مختلف کیسز میں زیر حراست تھے۔شاہد آفریدی نے 25 پاکستانیوں کو ان کے معمولی جرائم کے جرمانے ادا کرکے رہاکروایا۔ دبئی پولیس کے جنرل ڈائریکٹورٹ آف ہیومن رائٹس کے ڈی جی بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد المر کے مطابق بائونس چیکس اور قرضوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے یہ پاکستانی سزا کاٹ رہے تھے۔شاہد آفریدی نے ان 25 پاکستانیوں کی رہائی کیلئے 80 ہزار درہم تقریباََ 22لاکھ روپے پاکستانی کی رقم ادا کرنی ہے۔ اس حوالے سےشاہد آفریدی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس قابل تعریف عمل سے یہ پاکستانی ملک واپس جاکر ایک نئی زندگی کی شروعات کرسکیں گے جب کہ دبئی پولیس کے تعاون کے بغیر یہ کبھی ممکن نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ’’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘‘ کے پلیٹ فارم سے اس کام کو انجام دینے پر بہت خوش ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…