کراچی( آن لائن ) سندھ اسمبلی کیاجلاس میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی موضوع بحث رہی۔سندھ اسمبلی میں رکن اسمبلی امیرحیدرشاہ شیرازی نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میرٹ پر کھلاڑیون کا انتخاب کرے۔ امیر حیدرشاہ شیرازی کاکہناتھاکہ سندھ میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
انھوں نے شکوہ کیاکہ سندھ کے نوجوان کرکٹرز کو نظرانداز کیا جاتاہے۔سندھ کے کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا جاتا۔ امیرحیدرشاہ شیرازی نے اس معاملے پرقراردادبھی ایوان میں پیش کی۔ایک اور رکن اسمبلی غزالہ سیال نے تجویزدی کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ سندھ اپنا کرکٹ بورڈ بنائے۔ رکن اسمبلی نائلہ منیرکاکہناتھاکہ پی سی بی چیئرمین کا جب کرکٹ سے تعلق نہیں ہوگا تو وہ میرٹ پر سلیکشن کیسے کریگا۔ ۔