جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ماسٹرز چیمپئن لیگ نے پاکستان سپر لیگ کیساتھ تصادم سے توبہ کرلی

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) ٹی ٹوئنٹی ماسٹرز چیمپئن لیگ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے ساتھ تصادم سے توبہ کرلی، گزشتہ برس پاکستانی لیگ کے موقع پر ایونٹ کا انعقاد کرنے سے اسے شدید نقصان ہوا تھا، لہذا اس بار منتظمین بعد میں اپنا ایونٹ منعقد کریں گے۔ایم سی ایل کے چیئرمین ظفر شاہ نے کہاکہ ہم جلد ہی دبئی میں نوجوان کرکٹرز کی تربیت کیلیے کلینک کا انعقاد کرنے والے ہیں، اس میں

 

سابق پاکستانی کرکٹرز اعجاز احمد اور عبدالرزاق کے ساتھ ویسٹ انڈین عظیم بیٹسمین برائن لارا بھی نوجوانوں کو مشوروں سے نوازیں گے۔ظفر شاہ نے کہا کہ ہم یہ کلینک اس لیے منعقد کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو علم رہے کہ ایم سی ایل ختم نہیں ہوئی بلکہ رواں برس بھی منعقد ہوگی، اس وقت ہم مختلف بورڈز کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ اپنے ایونٹ کیلیے شیڈول میں مناسب جگہ ڈھونڈ سکیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان سپر لیگ سے تصادم جیسی صورتحال پھر سے سامنے آئے اس لیے ہمارا ایونٹ پی ایس ایل کے فوری بعد منعقد ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…