بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

وسیم اکرم،رمیز راجہ ،محمد یوسف قومی ٹیم کے نئے کپتان کیلئے ایک ہی نام پر متفق

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سابق کرکٹرز نے اظہر علی کے بعدسرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کے کپتان کیلئے بہترین چوائس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کلچر تینوں فارمیٹس کے الگ الگ کپتان نہیں چل سکتے،پی سی بی کے پاس تینوں فارمیٹس کی کپتانی کیلئے سرفراز احمد کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں دو دو ،تین تین کپتان نہیں چل سکتے، سرفراز احمد کو کپتان ہونا چاہیے،اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کپتان تبدیل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ٹیم فورا ہی تبدیل ہوجائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ڈے ٹورنامنٹ ہوتاہے اورموسم کاپتا نہیں ہوتا کرادیتے ہیں ،اس کے لیے کیلنڈر بنانا ہوگا ۔رمیز راجہ کا ون ڈے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے کہنا تھا کہ سرفراز احمد ایک بہترین چوائس ہے ۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز تینوں فارمیٹ کا بیسٹ کپتان ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان لانا بھی ایک آرٹ ہے مگر یہ کون کرے گا۔محمد یوسف نے بھی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے طور پر سرفراز احمد کا نام لیا اور کہا کہ کپتانی کے لیے ایک ہی نام ہے اور وہ سرفراز ہے۔سابق کرکٹرسکندر بخت کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین ہی غلط ہے ، شہریارخان کے پاس کپتان ڈھونڈنے کاحق ہی نہیں ہے۔سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کرکٹ کا مقدمہ میں کہنا تھا کہ کپتان کے پاس وژن ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…