نئی دہلی(آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے واحد کشمیری کرکٹر پرویز رسول قومی ترانے کے دوران چیونگم چبانے پر بھارتی عوام نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ روز بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کو سات وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس میچ کے دوران کشمیری
کرکٹر پرویز رسول کو شائقین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے روی چندرہ ایشون اور رویندرا جدیجا کو آرام کا موقع فراہم کیا تو پرویز رسول کو تین سال بعد ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔لیکن کشمیری کرکٹر پہلے میچ کے دوران ہندوستان کے ترانے پکے دوران چیونگم چبانے اور اس کا احترام نہ کرنے کے الزام میں تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔ویڈیو میں پرویز کو واضھ طور پر چیونگم چباتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن یہ بات واضح نہیں کہ آیا وہ ترانہ پڑھ رہے تھے یا نہیں۔مبینہ طور پر ترانہ نہ پڑھنے اور اسدوران چیونگم چبانے پر پرویز رسول کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ہندوستانی شائقین کرکٹ نے انہیں ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔