ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک، آسٹریلیا پانچواں میچ۔۔آسٹریلوی اوپنرز نے پاکستان کیخلاف تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(آن لائن)آسٹریلیا کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈنے پانچویں ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف تاریخ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ بنا ڈالا۔اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے تھارنگا اور جے وردھنے کے پاس تھا انہوں نے یہ ریکارڈ 2009 ء میں 202 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

کینگروز اوپنرز نے پاکستان کیخلاف پانچویں ون ڈے میں سری لنکا کا یہ ریکارڈ توڑا نہوں نے پارٹنر شپ کے دوران 246 رنز بنائے ہیں اور وکٹ پر موجود ہیں۔ ڈیوڈ وارنر 153 رنز اور ٹریوس ہیڈ 89 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پانچو یں میچ میں بھی ٹاس ہار کر ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ حالیہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پانچوں میچوں میں ٹاس ہار کر تاریخ رقم کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلی جانیوالی سیریز میں تمام پانچ میچوں میں ٹاس ہارنے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ اس کی مجموعی تاریخ میں محض یہ دوسرا واقعہ ہے۔قبل ازیں ایسا واقعہ 1998 ء میں بھارت کیخلاف ٹورنٹو میں کھیلے جانیوالے صحارا کپ کے دوران پیش آیا تھا۔دوسری طرف کینگروز قائد سٹیون سمتھ نے سیریز کے تمام میچوں میںٹاس جیت کر تیسرے آسٹریلوی کپتان ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔اس سے قبل کم ہیوز نے 1984 ءمیں بھارت اور رکی پونٹنگ نے 2010 ء میں بھارت ہی کے خلاف ٹاس جیت کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…