منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

شعیب ملک کو کیا بڑی خوشخبری ملنے والی ہے ؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک اپنے سابق ہم وطن معروف کرکٹر اعجاز احمد کا ریکارڈ توڑنے کے لئے 27 رنز کی دوری پر ہیں۔ اگر شعیب ملک آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ میں 27 رنز بنا لیے تو وہ سابق کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز بنانے والے آٹھویں بلے باز ہوں گے۔

اعجاز احمد نے 250 میچز کھیل کر 6564 رنز بنائے ہیں جبکہ شعیب ملک 243 میچز میں 6538 رنز بنا چکے ہیں۔ پاکستانی کی طرف سے اب تک یہ اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے جنہوں نے 11739 اسکور کیے ہیں۔ دوسری جانب پانچویں اور آخری ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے370رنز کا مشکل ہدف دیا ہے، وارنر نے دھواں دار179 اور ہیڈ نے128رنز بنائے۔آسٹریلوی کپتان نےایک بار پھر ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلوی اوپنرز نے شروع ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور ڈیوڈ وارنر نےصرف 34گیندوں پر 50رنز بناڈالے،جوایک روزہ میچوں میں ان تیز ترین نصف سنچری ہے۔وارنر اور ہیڈ نے وکٹ کے چاروں طرف آزادانہ اسٹروکس کھیلے اور کسی بھی پاکستانی بولرز کا وکٹ لینے کا موقع نہیں دیا جبکہ فیلڈرز نے بھی ان بھرپور ساتھ دیا اور کئی آسان کیچ چھوڑے۔وارنر نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 78گیندوں پر اپنےکیریئر کی تیز ترین سنچری بھی اسکور کی۔آسٹریلوی اوپنرز نے284رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جو آسٹریلیا کی طرف سے کسی بھی اوپننگ جوڑی کی سب سے بڑی شراکت داری ہے، اس سے قبل آرون فنچ اور شان مارش نے 246رنز بنائے تھے۔

اس دوران ٹریوس ہیڈ نے ون ڈے کیریئر میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں 9چوکے اور 3چھکے شامل تھے۔وارنر19چوکو ںاور 5چھکوں کی مدد سے 179رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔284رنز پر اووپننگ پارٹنر شپ ٹوٹنے کے بعد اسکور میں صرف 83نز کے اضافے پرکینگروز کو6وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا، اسٹیون اسمتھ 4،میکسویل 13، میتھیو ویڈ 8اور ہینڈز کومب صرف ایک رن ہی بناسکے۔ ٹریوس ہیڈ شاندار 128رنز کی اننگز کھیلی۔یوں آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر369رنز بنالئے۔پاکستان کی طرف سے جنید خان اور حسن علی نے دو، دو جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…