منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مصباح الحق کے ساتھ ساتھ یونس خان کوبھی الوداع،ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان کا فیصلہ بھی ہوگیا

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) آسٹریلیا کیخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں مایوس کن کارکردگی اور ٹیم کی شکست کے بعد اظہر علی قیادت کے منصب سے تو محروم ہو جائیں گے لیکن پاکستان کرکٹ نے انہیں مصباح الحق کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا قائد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی میں موجود باوثوق ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے
چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو تجویز پیش کی ہے کہ مارچ اپریل میں شیڈول دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو قیادت سونپ دی جائے۔ انضمام نے اس کے ساتھ ساتھ مایوس کن دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد چیئرمین پی سی بی کو ٹیم میں چند بنیادی تبدیلیاں کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور سینئر بلے باز یونس خان سے ملاقات کر کے انہیں بورڈ کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔اس بات کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے کہ مصباح الحق کو دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی تجویز پیش کی جائے گی جبکہ تجربہ کار یونس کو بھی کہا جائے گا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 10ہزار رنز کی تکمیل کے بعد کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیں۔ذرائع نے تصدیق کی کہ
بورڈ نے مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ون ڈے ٹیم کی باگ ڈور بھی سنبھالیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…