عمران خان کرپٹ نہیں، میں انہیں جانتا ہوں ،آفریدی

17  اکتوبر‬‮  2016

لاہور (این این آئی)عمران خان کرپٹ نہیں، میں انہیں جانتا ہوں ، ان کا بٹوا کھول کر چیک کریں تو کتنے پیسے نکلیں گے ؟ شاہد آفریدی نے حیران کن انکشاف کر دیا ,قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ اگر کبھی آپ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بٹوہ کھول کر دیکھیں تو اس میں سو یا دو سو روپے ہی ہوں گے کیونکہ وہ کرپٹ نہیں ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی سیاست دو چیزوں منحصر کرتی ہے ایک تو وہ کرپٹ نہیں ہیں اور ان چیزوں کا ہمیشہ خیال رکھتے ہیں ،اگر کبھی آپ ان کا پرس کھول کر چیک کریں تو اس میں سو یا دو سو روپے ہی پڑے ہوتے ہیں ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ دوسری چیز یہ ہے کہ وہ لوگوں کو گھروں سے نکالنا جانتے ہیں اور انہیں دو چیزوں پر ان کی سیاست سٹینڈ کرتی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں پچاس فیصد لوگ کے پی کے حکومت سے خوش ہیں جبکہ باقی پچاس فیصد خوش نہیں ہیں وہ کہتے ہیں کہ جس طرح کام ہونا چاہیے اس طرح نہیں ہوا۔شاہد آفریدی نے کہاکہ میں سمجھتاہوں کہ جو دکھتاہے وہ بکتا ہے ،عمرا ن خان کے پاس موقع ہے اور عوام بھی عمران خان کے ساتھ ہیں ۔
جبکہ دوسری جانب شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کہ فئیر ویل میچ کی بھیک نہیں مانگی تھی بس چھوٹی سی ڈیمانڈ کی تھی۔ کرکٹ میں سیاست سے انکار نہیں۔ بوم بوم نے پی سی بی کو سیاست سے پاک کرنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اسٹارز کو عزت دینے کا ٹرینڈ سیٹ ہونا چاہیے۔ وہ نوجوان کرکٹرز کے لیے جگہ خالی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لالہ نے کرکٹ میں سیاست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اداروں کی طرح پی سی بی کو سیاست سے پاک کیا جائے۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ فئیر ویل کی بات ان کے اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان تھی جسے لیک نہیں ہونا چائیے تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…