جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں پاکستانی ہوں اور مجھ پاکستانی ہونے پر فخر ہے ، دانش کنیریا نے نواز شریف سے ایسی درخواست کردی کہ۔۔۔۔!

datetime 30  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سابق کرکٹر دینش کنیریا نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے ان پر پابندی کے مسئلے کواٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لئے امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے ایک انٹرویو میں دنیش کنیریا نے پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے ان کے مسئلے کو اٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں پارلیمانی کمیٹی کا شکرگزار ہوں بالخصوص اقبال محمد علی اور رمیش کمار کا جنھوں نے میرا مسئلہ اجاگر کیا۔
اس تازہ پیش رفت سے مجھے اپنے کیریئر کو جاری رکھنے کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔لیگ اسپنر نے کہا کہ میں نے مہینوں قبل پارلیمنٹیرینز کو پی سی بی سے میرا مقدمہ لڑنے کے لیے خطوط لکھے تھے۔کینیریا کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف سے درخواست کرتاہوں کہ برائے مہربانی اس طرف توجہ دیں۔پی سی بی کے موقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سبحان احمد ای سی بی کے دباؤ میں ایسے بیانات دے رہے ہیں کیونکہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی قانون پی سی بی کو معاہدے میں شامل کھلاڑی کا مقدمہ لڑنے سے روکے۔انہوں نے کہاکہ میں پی سی بی کے کنٹرکٹ میں تھا اور پی سی بی کھلاڑیوں کیلئے باپ کی حیثیت رکھتا ہے تو ایسے میں وہ میرا مقدمہ کیسے نظرانداز کرسکتے ہیں۔دانش کنیریا نے کہا کہ میں پاکستانی شہری ہوں اور میں نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے دانش کنیریا کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے تاحیات پابندی کے خلاف کردار ادا نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انھیں مبینہ طور پر ہندو ہونے کی وجہ سے تعصب کا نشانہ بنایا گیا ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…