پاک انگلینڈ چوتھا ٹیسٹ ٗ انگلش ٹیم کے بارے میں اہم اعلان ہوگیا

8  اگست‬‮  2016

برمنگھم(این این آئی) انگلینڈ نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 141 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد چوتھے اور آخری ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں 8 سال سے ناقابل شکست کا ریکارڈ برقرار رکھنے کے بعد اوول ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیسٹر کک الیون کی ٹیم نے ناٹگھم شائر کے فاسٹ باؤلر جیک بال اور یارکشائر کے لیگ اسپنر عادل رشید کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا ٗپاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے جیمز وینس کی جگہ کسی متبادل بلے باز کی شمولیت بھی متوقع ہے ٗہمشائر کے زخمی کپتان جیمز وینس کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کے دائیں ہاتھ کی انگوٹھی والی انگلی کی اسکیننگ کی گئی خیال رہے کہ میزبان انگلش ٹیم نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر 4 ٹیسٹ سیریز پر مشتمل سیریز میں 1۔2 سے برتری حاصل کرلی ہے۔ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 297 رنز بنائے تھے جبکہ گرین شرٹس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 400 رنز کے ساتھ 103 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔انگلینڈ کے بلے بازوں نے دوسری باری میں پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کا مقابلہ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 445 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، جس پر پاکستان کو فتح کے لیے 343 رنز کا ہدف ملا تاہم مہمان ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 201 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ اوول میں جمعرات 11 اگست سے شروع ہوگا۔انگلینڈ کی جانب سے اعلان کردہ 13 رکنی اسکواڈ میں الیسٹر کک (کپتان)، الیکس ہیلز، جو روٹ، جیمز وینس، گرے بیلنس، جونی بیئر اسٹو (وکٹ کیپر)، معین علی، کرس ووکس، اسٹیورٹ براڈ، اسٹیون فن، جیمز اینڈرسن، جیک بال اور عادل رشید شامل ہیں۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…