مانچسٹر(این این آئی)پاکستان اورانگلینڈکے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز میزبان ٹیم نے کپتان ایلسٹرکک اورجوئے روٹ کی سنچریوں کی بدولت پہلی اننگزمیں چار وکٹوں کے نقصان پر314رنزبنالئے،پاکستان کی طرف سے محمدعامراورراحت علی دو،دووکٹیں حاصل کرسکے،لاڈرزکے ہیروسپن باؤلریاسرشاہ پہلے روز کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوئے،جوئے روٹ141 اورکرس ووکس2 رنزبناکرکریزپرموجود ہیں۔جمعہ کومانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا الیسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے اننگز کاآغازکیا17کے مجموعی سکورپرمحمد عامر کی گیند پر ایلکس ہیلز کا کیچ اسد شفیق نے چھوڑ دیا تاہم کچھ دیربعد عامر کی اندر آتی ایک گیند کو ایلکس ہیلز بالکل سمجھ نہیں سکے اور بولڈ ہو گئے۔ہیلز 10رنزبناسکے۔پہلی وکٹ 25 کے مجموعی سکور پر گرنے کے بعد کپتان ایلسٹر کک نے روٹ کے ساتھ پاکستانی بولرزکا اعتماد کے ساتھ سامناکرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو 210 رنز تک پہنچا دیا۔کک نے 157 گیندوں پراپنے ٹیسٹ کریئر کی 29ویں سنچری مکمل کی۔چائے کے وقفے سے پہلے پاکستان کو دوسری کامیابی بھی محمد عامر نے کک کو آؤٹ کر کے دلائی جو 105 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔چائے کے وقفے کے بعدجیمزونس 18 کے سکور پر راحت کی گیند پر اپنا کیچ وکٹ کیپر کو دے بیٹھے۔ اس دوران روٹ نے بھی اپنی سنچری مکمل کرلی۔پہلے روزمیچ کے آخری لمحات میں گیری بیلنس 23رنزبناکرراحت علی کی گیند پربولڈہوگئے۔ان کے بعدجوئے روٹ کاساتھ دینے نائٹ واچ مین کرس ووکس آئے۔پہلے روزکے اختتام پرجوئے روٹ141 اورکرس ووکس2رنزبناکرکریزپرموجودتھے۔
دوسراٹیسٹ سنسنی خیز مراحل میں داخل،محمدعامر اور راحت علی کامیاب،یاسر شاہ دیکھتے رہ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
گلاس برج سے
-
لاہور،اسکول کے سکیورٹی گارڈ کی دوست کے ہمراہ خاتون ٹیچر کیساتھ اجتماعی زیادتی
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پی ڈی ایم اے کا آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
کابل زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا،پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے،ویڈیو وائرل
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی



















































