مانچسٹر(این این آئی) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ لارڈز میں کامیابی کے بعد انگلینڈ میں اس طرح غیرمعمولی جشن کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصباح الحق نے کرکٹ کے گھرلارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے کے بعد پش اپس لگا کر فوجی ٹرینر کو خراج تحسین پیش کیا تھا ٗ 42 سالہ مصباح 82 سال بعد لارڈز میں سنچری بنانے والے معمر بلے باز بن بھی گئے۔پاکستان کی پوری ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے بعد پویلین کے سامنے پش اپس لگا کر 4 میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کرنے کا منفرد جشن منایا تھا۔مصباح الحق نے صحافیوں سے گفتگو میں ایک سوال پر کہا کہ اس جشن کا مقصد مخالف ٹیم کی تضحیک نہیں، انگلینڈ ایک بہترین ٹیم ہے اور ہم ان کی طاقت سے واقف ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس جشن کا انگلینڈ ٹیم سے کوئی لینا دینا نہیں تھا اس کا مقصد جن کے ساتھ ہم نے کام کیا ان کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں