سڈنی(نیوزڈیسک) خاتون صحافی نے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو نازیباالفاظ کہنے پر معاف کر دیا ۔ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے ایک میچ کے بعد ویسٹ اینڈین بلے باز کرس گیل کی جانب سے خاتون رپورٹر کیساتھ نازیبا گفتگو کرنے کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے بگ بیش لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے کرس گیل ہر 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب خاتون رپورٹر نے بھی لب کشائی کی ہے۔ خاتون رپورٹر کا کہنا ہے کہ جو ہوا وہ غیر متوقع اور افسوسناک تھا۔ تاہم اب وہ اس واقعے کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔ گیل نے ان سے معافی مانگی اور انہوں نے گیل کو معاف کر دیا ہے اوراب اس معاملے مزیدنہ اچھالاجائے