بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے نائٹ ٹیسٹ کی جانب پہلا قدم بڑھا دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے نائٹ ٹیسٹ کی جانب پہلا قدم بڑھا دیا، پنک گیند سے قائد اعظم ٹرافی کا پانچ روزہ فائنل اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی مصنوعی روشنیوں میں شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر دنیا کے کئی ممالک پنک گیند کا تجربہ کر رہے ہیں، پاکستان میں بھی جدت طرازی کی جانب پھر سے قدم بڑھا دیا گیا ہے۔ اتوار سے تین مرتبہ کی چیمپئن سوئی ناردرن گیس کمپنی اور یو بی ایل کے درمیان قائداعظم ٹرافی کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فلڈ لائٹس میں کھیلا جائیگا۔
پانچ دنوں پر مشتمل ایونٹ میں کھلاڑی پنک گیند کیساتھ کھیلنے کا تجربہ حاصل کرینگے۔ بورڈ نے اسے نائٹ ٹیسٹ کی تیاری کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے، اسے ا?سٹریلیا کی جانب سے رواں سال کے اختتام پر ایک ٹیسٹ مصنوعی روشنیوں میں کھیلنے کی پہلے ہی دعوت مل چکی ہے۔کرکٹ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ نے کہاکہ ہم نے 2011 میں اورنج اور پھر 2012 میں گلابی گیند سے کھیلنے کا تجربہ کیا،اب ایک بار پھر پنک گیند سے کھیلنے جا رہے ہیں، اس سے ہمیں ڈی اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی پیشکش پر غور کرنے میں مدد ملے گی، اس کے بعد ہی ہم اپنے پلان کو حتمی شکل دینگے۔دوسری جانب گلابی گیند کیساتھ اہم ترین فرسٹ کلاس ایونٹ کا فائنل کھیلنے پر ٹیسٹ کپتان مصباح سمیت کچھ کھلاڑی ناخوش ہیں۔کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ مجھ سمیت دیگر پلیئرز کو فائنل میں گلابی گیند کے استعمال پرتحفظات ہیں، نئے تجربے سے کھلاڑیوں کو مشکلات پیش ا?ئیں گی،خاص طور پر رات کا کھیل متاثر ہوگا، یہ تجربہ ابتدائی راو¿نڈ میچز میں ہونا چاہیے تھا،انھوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں ڈے اینڈ نائٹ طویل طرز کی کرکٹ غیرموزوں محسوس ہو تو اسے ختم کر دیا جائے، مصباح نے مزید کہا کہ ہم فائنل میں یاسر کی کمی محسوس کرینگے۔
یوبی ایل کے کپتان یونس خان نے کہا کہ فائنل کافی کانٹے دار رہنے کی توقع ہے، دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں، گلابی گیند اچھا تجربہ ہے، وقت گزرنے کے ساتھ اس حوالے سے مشکلات کم ہو جائینگی، انھوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی با صلاحیت ہونے کے ناطے گلابی گیند سے جلد واقف ہو جائینگے،شائقین کو بھی میدان آباد کرنا ہونگے۔قبل ازیں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی پریکٹس میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ مسلسل 5 مرتبہ فائنل میں رسائی پا کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنے والی سوئی ناردرن گیس کی ٹیم میں کپتان مصباح الحق کو پاکستان ون ڈے کپتان اظہر علی، محمد حفیظ، عمر اکمل، محمد رضوان اور عدنان اکمل کا ساتھ حاصل ہے، ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے شکار لیگ ا سپنر یاسر شاہ کی عدم موجودگی ٹیم کو محسوس ہوگی۔یو بی ایل کی ٹیم میں کپتان یونس کیساتھ صہیب مقصود، شرجیل خان اور رومان رئیس موجود ہونگے،اسے پیسر وہاب ریاض کے بغیر میدان میں اترنا ہے، وہ اپنے والد کی علالت کے سبب قومی کیمپ سے بھی رخصت حاصل کر چکے ہیں۔ مقابلے کا ا?غاز 2 بجے دوپہر ہوگا، سہ پہر 4.20پر چائے کا وقفہ رکھا گیا ہے، شام 6.20 تک کھیل ہوگا،لنچ کے بعد رات7 بجے سے 9 بجے تک کھیل جاری رہے گا، بجلی کے تعطل کی صورت میں اگلے دن مقررہ وقت سے30 منٹ قبل کھیل شروع ہوگا۔احسن رضا اور احمد شہاب امپائرز ہیں، ٹی وی امپائر خالد محمود سینئر ہونگے، امتیاز اقبال ریزرو امپائر جبکہ انور خان میچ ریفری ہونگے۔ 42 لاکھ روپے مالیت کے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم ٹرافی کیساتھ 25 لاکھ روپے کا انعام بھی حاصل کریگی، رنر اپ ٹیم کو15لاکھ روپے دیے جائینگے، مین ا?ف دی فائنل، ایونٹ کے بہترین بولر، بیٹسمین،غیرمعمولی پلیئر اور ا?ل راو¿نڈر کو فی کس 50 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…