لاہور(نیوزڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں محمد عامر اس وقت پاکستان کے سب سے بہترین تیز گیند باز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ نوجوان تیز گیند باز محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے نا ختم ہونے والی بحث تاحال جاری ہے۔اس حوالے سے پاکستان کے عظیم ال راونڈر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میری نظر میں محمد عامر اس وقت پاکستان کے سب سے بہترین تیز گیند باز ہیں۔ پاکستان کی ٹیم کو اس وقت محمد عامر جیسے گیند باز کی اشد ضرورت ہے۔اس سے قبل شاہد آفریدی بھی محمدعامرکے حق میں آوازبلندکرنے کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت کاخیرمقدم کرچکے ہیں ۔